
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل اسماعیل قاآنی نے صہیونی حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صموڈ امدادی قافلے کو اغوا کرنا دراصل عالمی دہشت گردی کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ صمود کے آزادی پسند کارکنوں کی غزہ کے مظلوم عوام کا محاصرہ توڑنے اور فلسطینی بچوں اور خواتین کو اسرائیلی ظلم سے نجات دلانے کی تحریک اس بات کی علامت ہے کہ دنیا بھر میں ظلم کے خلاف جدوجہد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
جنرل قاآنی نے اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت بچوں کے قتل میں ملوث ہے اور اس کے جرائم کے مقابلے میں دنیا بھر کے آزادی پسند عوام کا عزم مزید مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے بزدلانہ اقدامات اور جرائم سے عالمی سطح پر عوامی بیداری میں اضافہ ہوگا اور غزہ کے مظلوم عوام کے محاصرے کو توڑنے کی کوششیں مزید طاقت پکڑیں گی۔
