داماد نے ہیلمیٹ سے مار کر چلتی گاڑی سے ساس کو ڈھکیل دیا۔حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد: بیوی پر برہم ایک شخص نے اپنی ساس کو قتل کر دیا۔ بائیک پر جاتے وقت اس نے ہیلمٹ سے اس کے سر پر وار کیا جس سے وہ نیچے گر کر شدید زخمی ہوگئی اور بعد میں اس کی موت ہوگئی۔

 

اس کے بعد اس نے ایسے ظاہر کرنے کی کوشش کی جیسے کچھ ہوا ہی نہیں اور سب کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ اسے دورہ پڑنے کی وجہ سے وہ بائیک سے گر گئی لیکن بیوی کو شک ہوا اور جب اس نے وہاں کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا تو حقیقت سامنے آ گئی۔

 

میڑچل ضلع کے چینگی‌چرلہ آر ٹی سی کالونی کی رہنے والی ارونا (39) کی دو بیٹیاں ہیں۔ چھوٹی بیٹی کاویہ (19) نے گزشتہ سال کریم نگر کے چندن پور کے رہنے والے اسنیہت (28) سے محبت کی شادی کی تھی۔ تاہم کچھ دنوں سے دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔

 

اسی دوران گزشتہ ماہ 29 تاریخ کی رات اسنیہت نے ارونا کو فون کیا اور کہا “میں ایک بڑی کمپنی میں آفیسر ہوں، میں نے تمہاری بیٹی سے شادی کی ہے جو برتن دھوتی ہے، لیکن تمہاری بیٹی چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہو جاتی ہے”

 

اس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔اگلے دن دوپہر میں جب ارونا دکان سے واپس آ رہی تھی تو اسنیہت نے اسے اپنی بائیک پر بٹھا لیا۔ کچھ دیر بعد اس نے کاویہ کو فون کر کے بتایا کہ اس کی ماں کو دورہ پڑا اور وہ بائیک سے گر گئی، جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

شوہر کی بات سن کر گھبراہٹ میں کاویہ فوراً اسپتال پہنچی۔ اسی دن علاج کے دوران ارونا کی موت ہو گئی۔تاہم جب کاویہ نے سنیہت سے حقیقت پوچھی تو اس کے رویے میں فرق محسوس کیا۔ اس پر اس نے مقام حادثہ کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھی۔

 

فوٹیج میں صاف نظر آیا کہ اسنیہت ارونا سے جھگڑا کر رہا ہے اور ہیلمٹ سے زور سے مار رہا ہے جس کے نتیجے میں وہ بائیک سے گر گئی۔ اس کے بعد کاویہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ اس کی ماں کی موت کا ذمہ دار اس کا شوہر ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزم کو گرفتارکرلیا۔

 

اس قتل سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *