
حیدرآباد: مرکزی وزیر کشن ریڈی نے جمعہ کے روز ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ ریاست بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی یا قلت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایندھن کے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں
اس لیے عوام سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں اور پیٹرول پمپس پر بلا ضرورت قطاریں نہ لگائیں۔کشن ریڈی کے مطابق مرکزی حکومت اور آئل کمپنیاں ایندھن کی سپلائی پر مسلسل نظر رکھے ہوئے
ہیں تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
