حیدرآباد میں دلخراش سڑک حادثہ – 5 افراد ہلاک

حیدرآباد کے آوٹر رنگ روڈ پر جمعہ کی دوپہر ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک ہی کار میں سوار 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق، او آر آر کے ایگزٹ-16 کے قریب سڑک کنارے کھڑی ایک لاری کو تیز رفتار کار نے پیچھے سے زور دار ٹکر مار دی۔

 

ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار لاری کے پچھلے حصے میں گھس کر پھنس گئی اور مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جس کے نتیجے میں اندر سوار پانچوں افراد شدید زخموں کے باعث جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گئے۔

 

حادثہ دیکھنے والے مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے لاری کے نیچے پھنسی کار کو باہر نکالا۔ لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

 

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا یا ڈرائیور نیند کی حالت میں تھا۔ مرنے والوں کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *