ڈونالڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ۔ حملہ آور کس طرح سیکوریٹی توڑ کر اندر داخل ہوا: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر حال ہی میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی کوشش کے کیس میں ایک اہم ویڈیو امریکی محکمۂ انصاف نے جاری کی ہے۔

 

اس ویڈیو میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ ملزم ایلن کس طرح سیکیورٹی حصار کو توڑ کر اندر داخل ہوا۔ہوٹل میں قائم کیے گئے سیکیورٹی چیک پوائنٹ سے ملزم اچانک تیزی سے گزرتے ہوئے فائرنگ کرتا ہوا سی سی ٹی وی کیمروں میں

 

ریکارڈ ہوا۔ اس واقعے میں ڈیوٹی پر موجود ایک سیکرٹ سروس افسر زخمی ہوگیا۔امریکی حکام کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں یہ ویڈیو جاری کی گئی ہے۔یہ واقعہ 24 اپریل کو واشنگٹن

 

ہلٹن ہوٹل میں منعقد ہونے والے وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران پیش آیا جہاں ملزم ایلن نے فائرنگ کی۔اس صورتحال کے پیش نظر صدر ڈونالڈ ٹرمپ ان کی اہلیہ نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر دفاع اور وزیر خارجہ مارکو روبیو

 

کو فوری طور پر وہاں سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *