عادل آباد میونسپل میں کوآپشن ممبران کے انتخاب کا عمل، 14 امیدوار میدان میں

نمائندہ خصوصی خضر احمد یافعی

عادل آباد، یکم/ مئی (اردو لیکس)  عادل آباد بلدیہ کے لئے کوآپشن ممبران کے  انتخابات  کے سلسلے میں اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں امیدواروں کے ناموں اور انتخابی عمل کی مکمل تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔

 

اعلامیہ کے مطابق کمشنر و ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن، حیدرآباد کی ہدایات اور جی او نمبر 57 و 58 (مورخہ 16 مارچ 2020) کے تحت یہ انتخابی عمل 17 اپریل سے 25 اپریل 2026 شام 5 بجے تک مکمل کیا گیا۔ اس دوران موصولہ درخواستوں کی جانچ کے بعد اہل امیدواروں کی فہرست تیار کی گئی۔

 

حکام کے مطابق کوآپشن ممبران کے انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 15 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے ایک درخواست مسترد کر دی گئی، جبکہ 14 امیدوار اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہوئے میدان میں برقرار رہے۔

 

“خصوصی علم یا تجربہ” کے زمرے میں امیدوار

اس زمرے میں کل 13 درخواست دہندگان شامل ہیں، جن میں 8 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں۔

مرد امیدوار:

1. کنڈوری بھرت کمار (سابق کونسلر)

2. کووا روی (سابق کونسلر)

3. بدم گنگنا (سابق کونسلر)

4. منڈلا پیڈا ملیاہ (سابق نائب سرپنچ)

5. محمد ظہیر رمضانی (سابق کونسلر)

6. موڈی پلی پربھاکر (سابق کونسلر)

7. یلٹی بھوجا ریڈی (سابق سرپنچ)

8. شاہنواز الرحمان (سابق کونسلر)

خواتین امیدوار:

1. گورلا لکشمی (سابق کونسلر)

2. جنگاؤں سنگیتا (سابق کونسلر)

3. تھورپتی سجتا (سابق کونسلر)

4. دستیوار پربھا (سابق کونسلر)

5. ہلوالے ششی کلا (سابق کونسلر)

“اقلیتی برادری” کے زمرے میں امیدوار

اس زمرے میں موصولہ درخواستوں میں سے ایک درخواست (سید مزمل شاہ) اقلیتی سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دی گئی۔

 

باقی اہل امیدواروں میں درج ذیل شامل ہیں:

مرد امیدوار:

1. عبدالعزیز

2. عبدالعتیق

3. ایس کے کلیم

4. ایم اے قیوم

5. محمد ظہیر رمضانی

6. محمد رفیق

7. محمد مرتضیٰ

8. شیخ عمران

خواتین امیدوار:

1. افروز سلطانہ

2. علیسہ خانم

3. نال والا سوما

4. نصرت سلطانہ

5. نیملیکونڈا کرونا

6. رضیہ بانو

انتخابی عمل

نوٹس کے مطابق قواعد کے تحت “خصوصی علم یا تجربہ” رکھنے والے دو کوآپشن ممبران (جن میں ایک خاتون کا ہونا لازمی ہے) کا انتخاب کیا جائے گا۔

میونسپل کمشنر نے واضح کیا کہ تمام درخواستوں پر مکمل شفافیت کے ساتھ غور کیا گیا ہے اور ضابطوں کے مطابق عنقریب حتمی انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *