نئی دہلی: دارالحکومت کے اولڈ سیما پوری علاقے میں سَمَگر شکشا ابھیان کے تحت جاری تعلیمی سرگرمیوں نے بچوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی پیدا کر دی ہے، جہاں اب پہلے کے مقابلے میں زیادہ بچے اسکول جا رہے ہیں اور اپنی تعلیم مکمل کر رہے ہیں۔ اس اسکیم نے نہ صرف تعلیمی معیار کو بہتر بنایا ہے بلکہ اسکولوں کے ماحول اور بنیادی سہولیات میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔
ایم سی ڈی پرائمری اسکول، اولڈ سیما پوری کی ٹیچر اور ایس ایس اے فنڈ انچارج افسرہ خاتون نے بتایا کہ یہ اسکیم علاقے کے بچوں کے لیے ایک نئی امید بن کر سامنے آئی ہے۔ ان کے مطابق، ’’ہم روزانہ دیکھ رہے ہیں کہ بچے زیادہ دلچسپی کے ساتھ اسکول آ رہے ہیں اور اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ تبدیلی سَمَگر شکشا ابھیان کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔‘‘
