بی جے پی کے سینئر قائد بنڈارو دتاتریہ کی بیٹی بی آر ایس میں شامل؟

[]

حیدرآباد: بی جے پی کے سینئر قائد و گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ کی بیٹی بنڈارو وجئے لکشمی نے آج اپوزیشن زعفرانی جماعت سے استعفیٰ دیتے ہوئے حکمراں جماعت بی آر ایس میں شامل ہوگئی۔

وہ‘بی جے پی ٹکٹ پرحلقہ مشیرآباد سے الیکشن لڑنے کی خواہاں تھیں مگر پارٹی نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا۔

جس کے سبب وجئے لکشمی نے بی جے پی کوخیرآبادکہتے ہوئے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *