
نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ اور “کپل شرما شو” سے شہرت حاصل کرنے والی ارچنا پورن سنگھ کے چھوٹے بیٹے آیوشمان سیٹھی آن لائن کریڈٹ کارڈ فراڈ کا شکار ہو گئے۔ اس اسکیم میں انہوں نے تقریباً 87,000 روپے کھو دیے۔ اس بات کا
انکشاف ان کے بڑے بھائی آریامان نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں حال ہی میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ جب آیوشمان کے اکاؤنٹ سے بڑی رقم ڈیبٹ ہونے کی نوٹیفکیشن آئی تو وہ ایک دم حیران رہ گئے۔آریامان نے اپنے وی لاگ میں کہا”جب ہم باہر
تھے، آیوشمان کو میسج ملا کہ اس کے اکاؤنٹ سے 87,000 روپے کٹ گئے ہیں یہ رقم واپس نہیں ملی۔ کسی نامعلوم شخص نے آیوشمان کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات استعمال کرتے ہوئے یہ ٹرانزیکشنس کئے۔ ہم نے فوراً کسٹمر سپورٹ
سے رابطہ کیا اور ان پیمنٹس کو روکنے (ڈسپیوٹ) کی درخواست کی۔”انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن لین دین خاص طور پر گیمنگ اور دیگر سبسکرپشنس کے معاملے میں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

