خواتین تحفظات پرعمل آوری، کویتا قانونی لڑائی کیلئے تیار

[]

حیدرآباد: حکمراں جماعت بی آرایس کی ایم ایل سی کے کویتا نے اتوار کے روز کہاکہ بھارتی جاگرتی جو ایک کلچرل تنظیم ہے اور جسے وہ چلاتی ہیں‘ خواتین تحفظات ایکٹ کوفی الفور نافذکرنے کیلئے قانونی لڑائی کے آغاز کیلئے ماہر ین قانون سے مشاورت کررہی ہے۔

ماہرین قانون کی ہدایت پر بھارت جاگرتی‘سپریم کورٹ میں معرض التواء اس معاملہ کی درخواستوں میں فریق بننے کے لئے عرضی داخل کرے گی۔

کویتا کی آفس سے جاری کردہ اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی۔کئی تنظیموں اور جماعتوں کے ویمن کوٹہ پرفی الفور عمل آوری کے مطالبہ پر کویتا نے بھی مرکز پر زوردیا کہ وہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں خواتین تحفظات ایکٹ پر عمل آوری کے لئے مناسب اقدامات کرے۔

اس سلسلہ میں چندتنظیمیں پہلے ہی سپریم کورٹ سے رجوع ہوچکی ہیں۔کویتا نے رواں سال مارچ میں خواتین تحفظات بل کی تائید میں دہلی میں بھوک ہڑتال منظم کی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *