
حیدرآباد: مردم شماری تلنگانہ کی ڈائریکٹر بھارتی ہالیکیری نے کہا ہے تلنگانہ کے جغرافیائی دائرہ کار میں آنے والے ہر گھر کا شمار کیا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا کو مردم شماری سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہاسپٹلس،
اسکولس، مندر، جھونپڑیوں، کرائے کے مکان ہر قسم کی عمارت میں مردم شماری کی جائے گی۔ “ہم ہر عمارت میں موجود ہر خاندان کو شمار میں لیں گے۔ فروری 2027 میں دوسرے مرحلے کے آغاز سے پہلے تمام تیاریاں مکمل کر لی
جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں فروری 2027 سے افراد کی ذاتی معلومات اکٹھی کی جائیں گی۔
گھروں کی گنتی کے لیے علاقوں کو بلاکس میں تقسیم کر کے انیومیریٹرس (شمار کنندگان) کو تعینات کیا جائے گا۔ 11
مئی سے 9 جون تک انیومیریٹرس ہر گھر پر نشان لگائیں گے۔ ہر عمارت میں کتنے گھر موجود ہیں اس کی نشاندہی کی جائے گی،
