
حیدرآباد: تلنگانہ میں ایک نئی سیاسی پارٹی قائم ہوئی ہے۔ کویتا نے ایک نئی سیاسی جماعت کا اعلان کیا ہے جس کا نام “تلنگانہ راشٹر سینا” رکھا گیا ہے۔
اس سلسلے میں میڑچل ضلع کے منیرآباد میں منعقدہ ایک بڑے جلسے میں کویتا نے پارٹی کے نام کا اعلان کیا۔تلنگانہ جاگروتی کی صدر کویتا نے کہا کہ وہ لازمی طور پر وزیرِ اعلیٰ بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ایک نئے انقلاب کی
شروعات ہو چکی ہے ۔پارٹی کے قیام کے موقع پر میڑچل ضلع کے منیرآباد میں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا گیا۔ جلسے کے لیے ریلی کی صورت میں جا رہی کویتا سے میڈیا نے سوال کیا تو انہوں نے یہ جواب دیا۔ قبل ازیں انھوں نے گن
پارک پہنچ کر تلنگانہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور وہاں سے منیرآباد کے لیے ریلی کی شکل میں روانہ ہوئیں۔
