بنگال کے بعد دہلی قبضہ کروں گی۔ ممتا بنرجی

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی بنگال میں پہلے مرحلہ کے تحت 152 سیٹوں پر 23 اپریل کو ہوئی ووٹنگ بی جے پی کی فتح کا اشارہ دے رہی ہیں۔ انھوں نے یہاں تک دعویٰ کر دیا ہے کہ 152 سے 110

 

سیٹوں پر بی جے پی فتحیاب ہوگی۔ دوسری طرف مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میری پیدائش بنگال میں ہوئی ہے اور میں بنگال میں ہی مروں گی۔ بنگال فتح کرنے کے بعد میں

 

دہلی پر قبضہ کر لوں گی۔‘‘ممتا بنرجی نے بی جے پی کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے لیے کام کرنے والوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی کے لیے کام کرنے والے سبھی لوگوں کے نام فہرست بند ہیں۔ آپ نے بی

 

جے پی بیک گراؤنڈ کی بنیاد پر لوگوں کو لایا ہے اور اسی کے مطابق افسران کی تقرری بھی کی ہے۔ یاد رکھیے آپ ہمیں ہرانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’ہم ناانصافی کے خلاف لڑتے ہیں، ہم اپنے حقوق کے لیے لڑتے

 

ہیں۔ میری پیدائش بنگال میں ہوئی ہے اور میں بنگال میں ہی مروں گی۔ بنگال جیتنے کے بعد میں دہلی پر قبضہ کر لوں گی۔ مجھے اقتدار نہیں چاہیے، مجھے دہلی میں بی جے پی کی تباہی چاہیے۔ بی جے پی نہ صرف بنگال سے مٹ جائے

 

گی بلکہ اسے دہلی سے بھی ہٹانا ہوگا۔‘‘قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کے سرکردہ لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز کولکاتا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا ہے۔

 

اس دوران انھوں نے بنگال انتخاب کے لیے پہلے مرحلہ میں ہوئی ریکارڈ ووٹنگ کے لیے ریاستی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *