مدھیہ پردیش: کیمیکل کچرے میں لگی آگ نے کئی فیکٹریوں کو زد میں لیا، رات بھر ہوتے رہے دھماکے، کروڑوں کی ملکیت خاک

جس یونٹ میں آگ لگی، وہاں کیمیکل کچروں کو ختم کرنے کا کام ہوتا ہے۔ آگ لگنے کے کچھ ہی دیر بعد وہاں رکھے کیمیکل ڈرمز میں تیز دھماکے شروع ہو گئے، جس سے پورے علاقہ میں دہشت پھیل گئی۔

<div class="paragraphs"><p>آگ کی علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>آگ کی علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

i

user

مدھیہ پردیش کے دھار ضلع واقع پیتھم پور انڈسٹریل ایریا میں منگل کی شب خوفناک آتشزدگی واقعہ نے علاقے میں افرا تفری پیدا کر دی۔ سیکٹر-3 میں موجود ’ہزارگو ویسٹ‘ کمپنی میں رات تقریباً 9.45 بجے اچانک آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ دیر رات تک آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری رہیں، لیکن کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد بھی آگ پوری طرح نہیں بجھ پائی ہے۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ آس پاس کی دیگر فیکٹریاں بھی زد میں آ گئیں۔ خاص طور پر ریلوے اور ڈیفنس سیکٹر کے لیے سامان تیار کرنے والی فیکٹریوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ جس یونٹ میں آگ لگی، وہاں کیمیکل کچروں کو ختم کرنے کا کام ہوتا ہے۔ آگ لگنے کے کچھ ہی دیر بعد وہاں رکھے کیمیکل ڈرمز میں تیز دھماکے شروع ہو گئے، جس سے پورے علاقہ میں دہشت پھیل گئی۔ دھماکوں کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی اور آسمان میں سیاہ دھوئیں پوری طرح چھا گئے۔ جب یہ حادثہ پیش آیا، اس وقت فیکٹری میں تقریباً 10 مزدور موجود تھے، جنھیں وقت پر باہر نکال لیا گیا۔ آگ کی لپٹیں اتنی تیز تھیں کہ قریب کی کئی یونٹوں کو بھی خالی کرانا پڑا۔

اس آتشزدگی واقعہ کی خبر ملتے ہی اندور سمیت آس پاس کے علاقوں سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ تقریباً 14 فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہو گئیں۔ لگاتار پانی اور ٹینکرس کے ذریعہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع ہوئیں، جو بدھ کی علی الصبح تک جاری رہیں۔ کچھ مقامات پر ریت ڈال کر آگ کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کی گئی۔

اس آتشزدگی واقعہ میں ’سلیپ پلوپ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ‘ اور ’گلارڈ اسٹیل لمیٹڈ‘ جیسی کمپنیوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔ کمپنی کے منیجر جوہر کالا کے مطابق ان کی پوری یونٹ اور مشینری جل کر خاک ہو گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی کمپنیاں ریلوے اور ڈیفنس سیکٹر کو سامان سپلائی کرتی ہیں، لیکن اب پروڈکشن پوری طرح بند ہو گیا ہے اور کروڑوں روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔ جوہر کالا نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ 4 سالوں میں اس علاقہ میں کئی بار آگ لگ چکی ہے، لیکن شکایتوں کے باوجود سیکورٹی کا پختہ انتظام نہیں کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *