جاپان نے مہلک ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی ختم کر دی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جاپان نے مہلک ہتھیاروں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جو دوسری عالمی جنگ کے بعد اپنائی گئی دفاعی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی سمجھی جا رہی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جاپانی حکومت نے اس سلسلے میں کابینہ کی سطح پر نئی ہدایات منظور کی ہیں، جن کے تحت ہتھیاروں کی فروخت پر موجود آخری بڑی رکاوٹیں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے اس فیصلے کے بعد جاپان جنگی جہازوں، جنگی ڈرونز اور دیگر جدید ہتھیاروں کی برآمد کر سکے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ کابینہ کے باضابطہ اجلاس میں “دفاعی ساز و سامان کی منتقلی کے تین اصول” اور ان سے متعلقہ ہدایات میں ترمیم کی گئی، جس کے نتیجے میں جاپان نے عملی طور پر مہلک ہتھیاروں کی برآمد کو قانونی حیثیت دے دی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *