
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران خطے کی تازہ صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق، تہران اور واشنگٹن کے درمیان اسلام آباد میں ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق موضوعات پر مشاورت کی۔
