میدان جنگ میں نئے کارڈز استعمال کرنے کے لیے آمادہ ہیں، قالیباف

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دشمن کی جانب سے کسی نئی مہم جوئی کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوشش کر رہے ہیں کہ مذاکرات کی میز پر ایران کو اپنی شرائط تسلیم کرنے پر مجبور کریں۔

قالیباف نے واضح کیا کہ امریکہ سمندری محاصرے اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کے ذریعے دوبارہ جنگ مسلط کرنے کی سازش کررہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران دھمکی کے تحت کبھی مذاکرات قبول نہیں کرے گا اور پچھلے دو ہفتوں میں میدان جنگ میں نئے کارڈ پیش کرنے کی بھرپور تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔

قالیباف کے مطابق یہ اقدامات ملک کی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی بیرونی دباؤ کا موثر جواب دیا جاسکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *