مدھیہ پردیش میں بھی شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ یہاں درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ آج (پیر) موسم کے مزاج میں کچھ تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی نے آج ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے بعد پھر درجہ حراست میں اضافہ ہوگا اور گرمی لوگوں کو پریشان کرے گی۔ ملک کے کئی دیگر حصوں میں بھی گرمی کے تیور سخت ہیں، جبکہ کشمیر میں مسلسل 2 روز سے بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے یہاں درجہ حرارت میں کافی گراوٹ آئی ہے۔ لوگ رات میں سونے کے لیے کمبل اور ہلکے گرم کپڑوں کا سہارا لے رہے ہیں۔
