[]
نئی دہلی: نیپال میں جمعہ کی رات دیر گئے ایک طاقتور زلزلہ آنے کے بعد دہلی اور اس کے اطراف و اکناف کے شہروں میں طاقتور جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ کی شدت 6.4 ناپی گئی اور یہ نیپال میں زمین سے 10 سے کیلو میٹر گہرائی میں آیا۔ قومی مرکز برائے زلزلیات نے یہ بات بتائی۔
دہلی اور این سی آر علاقہ کے لوگ دہشت زدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل پڑے، جب کہ کئی افراد نے ہلتے ہوئے فانوسوں اور پنکھوں کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے۔
اترپردیش، اترکھنڈ اور بہار کے بعض حصوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران تیسری مرتبہ نیپال میں اتنا طاقتور زلزلہ آیا ہے۔