اسمبلی انتخابات سے قبل مغربی بنگال میں سخت نگرانی، 327 کروڑ کی غیر قانونی اشیاء ضبط

مغربی بنگال میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ریاست نے نیم فوجی دستوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعیناتی کی ہے۔ ریاست میں تقریباً 2400 نیم فوجی کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ ان کی کل تعداد تقریباً 2 لاکھ 40 ہزاربتائی جارہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ تعیناتی پچھلے الیکشن کے مقابلے میں دوگنی ہے جو اس بار سیکورٹی کے حوالے سے انتظامیہ کی سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے۔ اس بار ریکارڈ تعداد میں خواتین سیکورٹی اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 20 ہزار خواتین نیم فوجی اہلکار یعنی تقریباً 200 کمپنیاں الیکشن ڈیوٹی کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *