“پرواسی پریچئے” کے تحت سفارت خانہ ہند مین کے این واصف کے تصویرون کی نمائش و تہنیت

[]

ریاض ۔ نمائندہ 

کسی بھی ملک و قوم کا تاریخی ورثہ اور ثقافت اس کی پہچان ہوتی ہے۔ اس کی حفاظت قوم کی ذمہ داری ہے۔ یہ بات سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے کہی۔ وہ معروف صحافی و فوٹو گرافر کے این واصف کے تصاویروں کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے مخاطب تھے۔ یہ نمائش سفارت خانہ ہند ریاض کی جانب سے منائے جارہے تہذیبی و ثقافتی ویک بعنوان “پرواسی پریچئے” کا حصہ تھی۔

 

سفیر ہند نے مزید کہا کہ “پرواسی پریچئے” پروگرام کے انعقاد کا مقصد ہی ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھے والے این آر آئیز کو یکجا کرنا اور اپنی تہذیب و ثقافت کا اعادہ کرنا ہے۔ ڈاکٹر سہیل نے کہا کہ سفارت خانے نے آج طلباء کے لئے تاریخی ورثہ پر Quiz مقابلہ کا اہتمام بھی کیا۔ جس کے ساتھ ہندوستان کے تاریخی عمارتوں پر مشتمل تصویروں کی نمائش کا انعقاد بھی عمل میں لایا گیا۔ یہ خوبصورت تصویریں فرٹوگرافر کے این واصف کے کمال فن کا نتیجہ ہیں۔ کے این واصف نہ صرف ایک باکمال فوٹوگرافر ہیں بلکہ ایک اچھے ادیب اور صحافی بھی ہین۔ آپ اردو میڈیا کے لئے کافی کچھ لکھتے ہین۔ نیز کے این واصف کی دوکتابین شائع ہوکر مقبولیت حاصل کرچکی ہیں۔

 

کے این واصف نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے پروجکٹ Indian Architectural Heritage کے بارے مین تفصیلات پیش کیں۔ انھوں نے بتایا کہ اس پروجکٹ پر کام کرے نے کا مقصد سعودی میں موجود غیر ہندوستانی باشندوں کو ہندوستان کے تاریخی ورثہ سے واقف کرنا اور ٹوریزم کو ترقی دینا تھا۔ قبل ازین منعقد Quiz پروگرام میں جن اسکولز کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا ان میں انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض، یارا انٹرنیشنل اسکول، انٹرنیشنل انڈین پبلک اسکول، نیو مڈل ایسٹ انٹرنیشنل اسکول، دہلی پبلک اسکول، العالیہ انٹرنیشل اسکول اور الیاسمین انٹرنیشنل اسکول شامل تھے۔

 

نیو مڈل ایسٹ انٹرنیشنل اسکول اس مقابلے مین کامیاب قرار پایا۔ ایمبیسی عہدیدار ساجن نے کوئز ماسٹر کے فرائض انجام دئیے۔ آخر مین سفیر ہند نے کے این واصف کو تہنیت پیش کی اور کوئز پروگرام مین حصہ لینے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازہ۔ ناظم تقریب ساجن نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *