
تلنگانہ کی ویمولواڑہ مندر کے گؤشالہ میں چار بیلوں کی موت ہوگئی ۔ حکام کے مطابق شدید گرمی کے باعث جانوروں کی حالت بگڑنے سے اموات ہوئیں،
جبکہ عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ بنیادی سہولیات کی کمی اس واقعے کی اصل وجہ ہے۔تفصیلات کے مطابق، ویمولواڑہ مندر سے منسلک تپا پورم گؤشالہ میں تقریباً 650 بیل موجود ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ محدود جگہ کے باعث بڑے اور چھوٹے بیل ایک ساتھ رکھے گئے ہیں، حکام کے مطابق کچھ بیل پہلے ہی بیمار حالت میں مندر میں عطیہ کیے جاتے ہیں۔پیر کے روز چار بیل ہلاک ہوگئے جبکہ مزید پانچ بیل بیمار ہیں جن کا علاج جاری ہے۔
