ایران کے تیل کی توانائی کو نقصان پہنچایا تو خطے کی تیل کمپنیاں بھسم ہوجائیں گی، سپاہ پاسداران

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتم الانبیاء سینٹرل کمانڈز کے ترجمان نے خبردار کیا ہے: ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو کوئی بھی نقصان، خطے کے تیل اور گیس کے بنیادی ڈھانچے کو بھسم کرنے کے مترادف ہوگا جس سے امریکہ فائدہ اٹھاتا ہے۔

ترجمان کے انتباہی پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:

«بسم الله قاصم الجبارین

فَمَنِ اعْتَدَیٰ عَلَیْکُمْ فَاعْتَدُوا عَلَیْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَیٰ عَلَیْکُمْ  وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَعَ الْمُتَّقِینَ(۱۹۴ بقره)

جارح اور شکست خوردہ امریکی رجیم کو انتباہ

جارح اور دہشت گرد امریکی صدر کے بیانات کے جواب میں، ہم اعلان کرتے ہیں کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل، اقتصادی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا گیا، جیسا کہ ہم نے پہلے بھی خبردار کیا تھا، تو فوری طور پر خطے میں امریکی حصص رکھنے والی یا امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے والی تمام تیل کمپنیوں، اقتصادی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر کے خاکستر کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

إِنَّ ٱللَّهَ عَزِیزࣱ ذُو ٱنتِقَامࣲ»

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *