فلسطین کو تباہ وبرباد ہونے کے لیے چھوڑدینا اللہ اور اس کے رسول سے خیانت۔انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرس کا فتویٰ

[]

نی دہلی:ایک بین الاقوامی تنظیم نے غزہ کے فلسطینیوں کے تعلق سے فتوی جاری کیا ہے۔اس فتوے میں کہا گیا کہ مسلم حکومتوں اور افواج کے لیے لازمی ہے کہ وہ شریعت اسلامی کے مطابق غزہ کو نسل کشی اور اجتماعی تباہی سے بچانے کے لیے فوری مداخلت کریں۔

 

فتوے میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور فلسطین کو بے یار و مددگار چھوڑ دینا اللہ اور اس کے رسول سے فریب ہے اور اللہ تعالی کے نزدیک یہ گناہ عظیم ہے۔فتوے میں مصر اردن شام اور لبنان پر کاروائی کے لیے زور دیا گیا ہے۔

 

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا اسلامی شریعت کے مطابق حکمران حکومتوں اور سرکاری فوجوں سے غزہ کو نسل کشی اور بڑے پیمانے پر تباہی سے بچانے کے لیے فوری مداخلت کرنے کی ضرورت ہے۔

 

غزہ اور فلسطین کو تباہ وبرباد ہونے کے لیے چھوڑنا اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے خیانت ہے اور اللہ تعالی کے نزدیک کبیرہ گناہوں میں سے ایک گناہ ہے۔فوجی مداخلت ایک شرعی ذمہ داری ہے

 

خاص طور پر فلسطین کی سرحد سے متصل چار ممالک مصر، اردن، شام اور لبنان پر۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *