
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ “وطن یا موت!”۔
انہوں نے مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جزائر پر کسی بھی قسم کی جارحیت، تمام تر محدودیتوں کو ختم کر دے گی۔
قالیباف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران اپنی تمام تر ضبط و تحمل کو ترک کر دے گا اور خلیج فارس میں غاصبوں کا خون بہا دیا جائے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی پوری ذمہ داری صدر ٹرمپ پر عائد ہوگی۔ یہ بیان خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
