مدن موہن ریڈی ڈپٹی آئی اوایس چارمینار2 مقرر

حیدرآباد 9 مارچ (اردولیکس) مدن موہن ریڈی نے بحیثیت ڈپٹی آئی او ایس (ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس ) چارمینار 2 جائزہ حاصل کرلیا ۔

 

موصوف کا پہلا تقرر1995میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کنچلا ٹھنڈا (یادادری_ بھونگیرضلع)میں بحیثیت ایس جی ٹی عمل میں آیاتھایہاں پر انہوں نےبحیث ایل ایف ایل ہیڈ ماسٹر بھی خدمات انجام دیں اس کے بعد ا نہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول اڈہ گٹہ ( ماریڈ پلی منڈل )میں بحیثیت گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر خدمات انجام دیں۔

 

اس کے بعد بحیثیت ڈپٹی آئی او ایس ماریڈ پلی خدمات انجام دیں چارمینار منڈل میں جائزہ حاصل کرنے پر محترمہ سیدہ عرفانہ نسیم جونئیر اسسٹنٹ کے علاوہ سی آرپیز آئی سریتا،جی ناگزیر نائک اورپانڈو نے خیر مقدم کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *