تاہم رواں سال جنوری میں جب امریکہ نے وینزویلا پر حملہ کیا تو اس نے روسی S-300 ایئر ڈیفنس اور چینی ریڈار کو سیکنڈوں میں تباہ کردیا۔ 150 سے زیادہ امریکی ایف۔35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے اور ای اے۔18 جی گرولرس وینزویلا کے آسمانوں میں اپنے مشن کو بڑی آسانی کے ساتھ انجام دے رہے تھے۔ لیکن مئی 2025 کی لڑائی کے دوران ایس۔ 400 فضائی دفاعی نظام ہندوستان کی ڈھال بن گیا تھا۔ پاکستان نے چینی سیٹلائٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایس۔400 ایئر ڈیفنس سسٹم کا بھی پتہ لگالیا تھا، اس کے باوجود پاکستانی میزائل اور ڈرون ایس۔400 کے قریب بھی آنے میں ناکام رہے تھے۔ ایئر مارشل انیل چوپڑا کے مطابق ہندوستانی عملے کے ارکان ایس۔400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو تیزی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔
امریکی دفاعی نظام ایران کے سامنے ناکام، اردن میں تعینات ’تھاڈ‘ کی بھی نکل گئی جان!
