آیت اللہ مجتبی خامنہ ای رہبر انقلاب اسلامی منتخب ہونے پر سید حسن خمینی کی مبارک باد

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید حسن خمینی نے آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کو اسلامی جمہوری ایران کے تیسرے رہبر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

سید حسن خمینی نے اپنے پیغام آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کو ان کے والد محترم کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید رہبر جهاد اور شہادت کا بہترین نمونہ تھے۔ ان کی کمی ابھی بھی دلوں میں محسوس کی جارہی ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ خدای متعال اپنے کے مطابق ایرانی قوم کو نصرت اور فتح عطا کرے گا، اور اسلامی جمہوریہ ایران کی روشن راہ جو امام عظیم الشأن اور شہید رہبر کے زیر قیادت طے کی گئی، اب آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کی قیادت اور تمام ذمہ داران کے تعاون کے ساتھ جاری رہے گی۔

سید حسن خمینی نے زور دیا کہ آج سب سے اہم کام خاص طور پر صہیونی حکومت اور امریکہ کی وحشیانہ جارحیت کے مقابلے میں ایران کی حفاظت اور اسلامی انقلاب کے دفاع کو یقینی بنانا ہے۔ ایرانی عوام کو اپنی تمام توانائی اس اہم مقصد پر مرکوز کرنی چاہیے اور جیسا کہ اب تک نظام اسلامی کی حمایت میں آگے رہے ہیں، اسی طرح مستقبل میں بھی اس ذمہ داری کو سرِ فہرست رکھنا چاہیے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *