حزب اللہ کے آپریشن میں صہیونی وزیر کا بیٹا زخمی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی خبر رساں ویب سائٹ والا نے بعض ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل اسموتریچ کے بیٹے حزب اللہ کی فوجی کارروائی کے دوران زخمی ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے قریب ایک اینٹی ٹینک میزائل سے اسرائیلی فوج کے پیدل دستے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 فوجی زخمی ہوئے جبکہ بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق زخمی فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے جنوبی لبنان کی سرحد سے مقبوضہ علاقوں میں واقع نہاریا اسپتال منتقل کیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *