[]
لندن:غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر برطانیہ میں کنزرویٹیو رکن پارلیمنٹ پال بریسٹو کو کابینہ سے نکال دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پال بریسٹو نے برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو خط میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم اس مطالبے کے بعد رکن پارلیمنٹ پال بریسٹو کو کابینہ سے نکال دیا گیا۔
اس کے علاوہ فلسطینیوں کے حق میں آوازبلند کرنے پر لیبرپارٹی نے بھی اپنے رکن پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سینیئر رکن پارلیمنٹ اینڈی میک ڈونلڈ کی رکنیت معطل کر دی۔ غزہ میں اسرائیلی ٹینک سے عام شہریوں کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی ویڈیو سامنے آگئی
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فضائی بمباری کے ساتھ ساتھ زمینی جارحیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 8 ہزار 306 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 3457 بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 15 ہزار 500 سو فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔