ڈی جی جی آئی کا اسٹار ٹیکس کنسلٹنٹ کے ٹھکانوں پر چھاپہ، 593 کروڑ روپئے دھوکہ دہی کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

بعد ازاں ڈی جی جی آئی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق اس گروہ نے تقریباً 235 کروڑ روپے کے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کا غلط استعمال کیا۔ یہ گروہ مختلف کمپنیوں کو جعلی رسیدیں جاری کرتا تھا جس کی بنیاد پر وہ غلط طریقے سے آئی ٹی سی کا فائدہ اٹھاتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزم کے ذریعہ چلائے گئے متعدد جی ایس ٹی رجسٹریشن کا واحد مقصد جعلی رسیدیں اور ای وے بل تیار کرنا تھا تاکہ حتمی فائدہ اٹھانے والوں کو دھوکہ دہی سے آئی ٹی سی  دعویٰ کرنے میں مدد مل سکے۔ خبروں کے مطابق دھوکہ دہی کرنے والوں نے متعدد شیل کمپنیوں کے ذریعے لین دین کو ریکارڈ اور ٹریک کرنے کے لیے منظم طریقے سے آن لائن اکاؤنٹنگ سافٹ ویئر کا استعمال کیا۔ ان شیل کمپنیوں کی کوئی حقیقی کاروباری سرگرمی نہیں تھی اور انہیں صرف کاغذی کارروائی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *