الیکشن کمیشن کے مطابق اس اجلاس کا مقصد قومی اور ریاستی انتخابی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانا اور تعاون پر مبنی وفاقیت کے جذبے کو مزید تقویت دینا تھا۔ واضح رہے کہ ریاستی الیکشن کمیشنوں کی تشکیل آئین کی 73ویں اور 74 ویں ترمیم کے تحت کی گئی تھی۔ ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 243 کے اور 243 زیڈ اے کے مطابق یہ کمیشن پنچایتوں اور میونسپل اداروں کے انتخابات کرانے کے ذمہ دار ہیں۔
دہلی میں الیکشن کمیشن کی گول میز کانفرنس، سی ای سی نے ملک کے مفاد اور آئینی اصولوں کا دیا درس
