
حیدرآباد: گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی آج شہر حیدرآباد میں ہوئی بارش نے جہاں راحت کا سامان کیا ہے وہیں چھوٹے تاجرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حیدرآباد سکندرآباد کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ کئی مقامات پر دھوپ میں بارش ہوئی اور بعض مقامات پر بوندا باندی ہوئی۔ بارش کی وجہہ سے جہاں عام شہریوں کو راحت ملی وہیں چھوٹے تاجرین کو کافی پریشانی ہوئی۔ ٹھیلہ بنڈی رانوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب میڈچل ملکاجگیری ضلع میں بھی موسم اچانک بدل گیا ہے۔ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے حکام کے مطابق جنوب مغربی خلیجِ بنگال میں ہوا کے کم دباو کے اثر کی وجہ سے موسم بدل گیا ہے اور بارش ہورہی ہے۔
