[]
حیدرآباد.۔کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ کالونی کی لاج میں ایک شخص کا خنجر سے حملہ کرکےقتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق اتوار کے دن سرینواس نامی شخص نے ایس ایسیڈنسی لاج میں کمرہ نمبر 303 کرائے پر کمرہ لیا تھا۔ پیر کی صبح سے وہ کافی دیر تک باہر نہیں آیا اور نہ ہی اس نے کسی چیز کا آرڈر دیا
جس پر لاج کے ملازمین کو شبہ ہو گیا اور انہوں نے پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے جب لاج پہنچ کر دروازہ توڑ کر دیکھا تو سرینواس کی نعش بیڈ پر خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی۔ سرینواس کا کسی نے مہلک ہتھیار سے حملہ کر کے قتل کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق کل پراوین نامی شخص اس سے ملاقات کے لیے ایا ہوا تھا اسی پر قتل شبہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس مختلف زاویوں سے اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔