’کسی بھی حملہ کا سخت جواب دیا جائے گا‘، مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی فوجی تعینات پر ایران ہوا برہم

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی امریکی فوجی سرگرمیوں کے درمیان ایران نے امریکہ کو سخت تنبیہ دی ہے۔ ایران کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر ایران پر کسی بھی قسم کا حملہ کیا گیا، چاہے وہ محدود ہو یا وسیع پیمانے پر، تو ایران اسے مکمل جنگ تصور کرے گا اور اس کا جواب نہایت سخت انداز میں دیا جائے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کا ایک ایئرکرافٹ کیریئر اسٹرائیک گروپ اور دیگر فوجی وسائل مشرق وسطیٰ پہنچنے والے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *