پنکج سنگھ نے کہا “آئی ایل بی ایس نہ صرف دہلی بلکہ پورے ملک کے لیے ایک مثالی ادارہ بن چکا ہے۔ یہاں کے ڈاکٹروں، نرسوں، سائنس دانوں اور عملے کی وابستگی قابلِ تحسین ہے۔” اس موقع پر ڈاکٹر سرین نے آئی ایل بی ایس کی سال 2025 کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ادارے میں 1.6 لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا، 11,000 سے زیادہ ایمرجنسی کیسز سامنے آئے اور 162 جگر کے ٹرانسپلانٹ کامیابی کے ساتھ انجام دیے گئے۔
دہلی میں بڑھتی ہوئی جگر کی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے 'دہلی ماڈل' کا افتتاح
