ووٹر لسٹ میں ہیر پھیر ہوئی تو افسران کے خلاف ایف آئی آر کرائیں گے: اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ ووٹر لسٹ کے خصوصی گہری نظرثانی کے عمل کے ذریعے بی جے پی ایک بار پھر فرضی ووٹر تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا الزام ہے کہ حکمراں جماعت جمہوری اقدار کو پامال کرنے پر آمادہ ہے اور انتخابی عمل کو متاثر کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی ثابت ہوئی تو صرف فرضی ووٹ بنوانے والے ہی نہیں بلکہ اس عمل میں شامل سرکاری افسران اور ملازمین بھی قانونی کارروائی سے نہیں بچ سکیں گے۔

سماجوادی پارٹی کے ریاستی دفتر، لکھنؤ میں مختلف اضلاع سے آئے کارکنان اور رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے بتایا کہ ایف آئی آر کا ایک باقاعدہ مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، جو پارٹی کے تمام بوتھ لیول ایجنٹس اور بوتھ انچارجز کو بھیجا جا رہا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری قانونی کارروائی کی جا سکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *