زہران ممدانی نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر میئر کا حلف اٹھا لیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک شہر کے مسلمان اور ڈیموکریٹ میئر زہران ممدانی نے گزشتہ رات قرآن کریم ہاتھ رکھ کرحلف اٹھایا، اس طرح انہوں نے باقاعدہ طور پر میئر کے طور پر اپنے کام کا آغاز کر دیا۔

ان کی تقریبِ حلف برداری نیویارک اسٹیٹ کی اٹارنی جنرل اور ان کی سیاسی اتحادی لیٹیا جیمز نے سٹی ہال کے قدیم اسٹیشن پر منعقد کی، جو شہر کے اولین میٹرو اسٹیشنوں میں سے ایک ہے۔

طے شدہ پروگرام کے مطابق ممدانی آج مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے نیویارک سٹی ہال کی عمارت میں ایک بار پھر عوامی اور رسمی تقریب میں حلف اٹھائیں گے۔ یہ تقریب امریکی سینیٹر اور ان کے سیاسی رول ماڈل برنی سینڈرز کی موجودگی میں منعقد ہوگی۔

اس عہدے کو سنبھالنے کے ساتھ ہی ممدانی امریکہ کے مصروف ترین اور مقبول ترین سیاستدانوں میں سے ایک بن گئے ہیں۔

زہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ہونے کے علاوہ، جنوبی ایشیائی نژاد پہلے میئر اور افریقہ میں پیدا ہونے والے پہلے میئر بھی ہیں۔ محض 34 سال کی عمر میں اس عہدے پر فائز ہو کر وہ گزشتہ کئی نسلوں کے دوران نیویارک کے سب سے کم عمر میئر بھی قرار پائے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *