
تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نے جناب باقر مرزا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ فیڈریشن کے جمیع ارکان کی جانب سے فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سید غوث محی الدین نے بیان جاری کرتے ہوے صحافتی ، علمی و ادبی سرگرمیوں میں مرحوم کی گرانقدر خدمات کو خراج پیش کیا ہے ۔
حکومت ہند کے میڈیا ادارے پریس انفارمیشن بیورو ، آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن کے اعلیٰ عہدوں پر اپنی خدمات کے دوران انہوں نے اردو صحافت اور اردو صحافیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ اردو صحافت سے اپنے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے وہ دوردرشن جوائنٹ ڈائریکٹر کے اعلیٰ عہدے تک پہنچے ۔
منکسرالمزاجی ، صحافت اور ادب کی خاموش خدمات ان کی پہچان رہی ہیں ۔ خدائے برتر سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین ، مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین
