تلنگانہ میں پھولوں کے تہوار بتکماں کی دھوم

[]

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں بتکماں تہوار کی دھوم دیکھی جارہی ہے۔پھولوں کے اس تہوار کو خواتین اور لڑکیاں ہر سال بڑے پیمانہ پر مناتی ہیں جو تلنگانہ کی ثقافت اور روایت کی علامت سے تعبیر ہے۔

شہرحیدرآباد کے علاقوں کوکٹ پلی، نامپلی اور نارائن گوڑہ میں اس کی کافی دھوم دیکھی جارہی ہے۔تلنگانہ کو ریاست کا درجہ حاصل ہونے کے بعد ملک کی اس نئی ریاست میں خواتین اور طالبات اس میں حصہ لیتی آرہی ہیں۔

کھمم ضلع کے پولیس پریڈ گراؤنڈ میں کھمم کے کمشنر پولیس وشنو واریر اوران کی اہلیہ نے اس تہوار میں حصہ لیا۔ ایم ایل اے جی سنیتا نے یادادری پہاڑی پر منعقدہ بتکماں تہوار میں شرکت کی۔

نظام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطہ میں بتکماں کی تقاریب زوروشورسے منائی گئیں۔ میڑچل ضلع، گھٹکیسر منڈل، وینکٹ پور میں بھی بتکماں تہوار منایاگیا۔

ایم ایل اے نریندرنے ورنگل میں بتکماں تہوار میں حصہ لیا۔ حکومت کے مشیر سومیش کمار نے کہا کہ حیدرآباد مختلف ثقافتوں کا مرکز بن گیا ہے۔ اے آئی جی اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر ڈی ناگیشور ریڈی اور سومیش کمار نے خصوصی پوجا کی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *