’لگاتار فلائٹ کینسل ہونے سے مسافروں کو پیسہ اور وقت دونوں کا ہو رہا نقصان‘، کانگریس کا مودی حکومت پر حملہ

کانگریس کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے بڑی تعداد میں پروازیں کینسل ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے مسافر پریشان ہیں۔ مسافروں کو ہو رہے نقصان کا ازالہ کیا جانا چاہیے، جوابدہی طے ہونی چاہیے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>انڈیگو، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>انڈیگو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

گزشتہ کچھ دنوں سے انڈیگو ہوابازی کمپنی کی سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔ گزشتہ روز تقریباً 200 پروازیں منسوخ ہوئی تھیں، جبکہ آج 300 سے زائد پروازیں منسوخ ہونے کی جانکاری میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہیں۔ مختلف روٹ کی پروازیں منسوخ ہونے سے کئی ایئرپورٹس پر مسافروں میں بے چینی دیکھنے کو مل رہی ہے اور انھیں مختلف طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس معاملے میں کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ مسافروں کو پیسہ اور وقت دونوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، اس کی جوابدہی طے کی جانی چاہیے۔

کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ہندی نیوز پورٹل ’منٹ‘ کی ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں انڈیگو کی کئی پروازیں منسوخ کیے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔ اس خبر کی سرخی ہے ’باپ رے! دہلی-بنگلورو سے انڈیگو کی 100 پروازیں ہوئیں کینسل، مسافر ہوئے پریشان‘۔ یعنی صرف دہلی سے بنگلورو کے درمیان چلنے والی انڈیگو کی تقریباً 100 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ اس اسکرین شاٹ کے ساتھ کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’گزشتہ کئی دنوں سے بڑی تعداد میں فلائٹ کینسل ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے مسافر بے حد پریشان ہیں۔ مسافروں کو پیسہ اور وقت کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ مودی حکومت کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔‘‘ اس سوشل میڈیا پوسٹ میں آگے لکھا گیا ہے کہ ’’مسافروں کو ہو رہے نقصان کا ازالہ کیا جانا چاہیے، جوابدہی طے ہونی چاہیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *