[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی سیکورٹی ذرائع نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب قابض امریکی افواج کی میزبانی کرنے والے فوجی اڈے پر راکٹ حملے کی خبر دی ہے۔
ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ گزشتہ رات دیر گئے کم از کم ایک کاتیوشا راکٹ بغداد کے ہوائی اڈے کے قریب وکٹوریہ ایئربیس کے قریب گرا۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس حملے سے کوئی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔
یہ اس صورت حال کے باوجود ہے کہ گزشتہ روز عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان جاری کر کے مغربی عراق میں عین الاسد امریکی اڈے پر راکٹ حملے کا اعلان کیا تھا۔
اس کے علاوہ گزشتہ روز دیر الزور کے شمال مشرق میں کونیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اس حملے کے بعد اس بیس پر تعینات امریکی فوجی خوف کے مارے ہائی الڑٹ ہیں اور امریکی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے پروازیں کیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شام، عراق اور اردن کی سرحدی تکون میں واقع امریکی اڈے “التنف” کو بھی 3 ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ مذکورہ ڈرونز امریکی التنف اڈے کے اوپر سے پرواز کرنے اور اسے اپنے حملوں کا نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔