یمنی عوامی کی فلسطین مہم سے صیہونیوں کی نیندیں حرام، میڈیا چیخ اٹھا!

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی میڈیا نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ہم اسرائیل کے خلاف نئی دھمکیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ یمن میں حوثی فورسز نے جہاد عام کا اعلان کیا ہے۔

ان ذرائع ابلاغ نے مزید تاکید کی: حوثی فورسز فلسطین میں جاری جنگ میں شرکت کا ارادہ رکھتی ہیں۔

گزشتہ روز اس ملک کے دارالحکومت صنعا میں یمنی عوام کی طرف سے فلسطینی قوم کی حمایت میں ایک بڑا جلوس نکالا گیا۔

یہ حمایتی جلوس یمن کے مختلف صوبوں میں بھی نکالا گیا اور اس دوران شرکاء نے صیہونی رجیم کے خلاف جنگ میں عوام کی فعال شرکت کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے اس سلسلے میں یمنی رہنماوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جو آپشن مناسب سمجھیں انتخاب کریں تاکہ غاصب صیہونیوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ کی تیاری کی جاسکے۔

نیز یمن کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کی المعمدانی ہسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔

مذکورہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے جاری رہنے سے خطے کی سلامتی اور استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو یمن کے عوام نے فلسطینیوں کی حمایت میں صیہونی رجیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

اس احتجاجی مظاہرے میں شدید نعرے بازی کی گئی، جیسے؛ اے فلسطینیو، ہم اپنی جنگی آمادگی کے عروج پر، تمہارے حامی ہیں، امریکہ بڑا دشمن ہے، امریکہ شیطان ہے، اے صیہونی غاصب،فلسطین سے نکل جا، صعدہ سے غزہ تک، اہل وفا و غیرت مند موجود ہیں، صیہونی جرائم پر خاموش رہنے والے ہرگز مسلمان نہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *