[]
نئی دہلی: اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں ایک سرکردہ فلسطینی خاتون سیاست دان جمیلہ الشنطی بھی شامل ہے۔
کل رات وہ شہید ہوگئیں آج جمعرات کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر فلسطینی قانون سازکونسل نے جمیلہ الشنطی کی شہادت پر سوگ کا اعلان کیا ہے۔
الشنطی “حماس” کے سیاسی بیورو کی رکن تھیں۔ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی فلسطینی خاتون تھیں۔الشنطی نے 1957ء میں جبالیا کیمپ میں جنم لیا تھا اور 1980 میں انہوں نے مصر کی عین شمس یونیورسٹی سے انگریزی میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی تھی۔
الشنطی نے 10 سال تک سعودی عرب میں بطور استاد خدمات انجام دیں۔سنہ 1990ء میں وہ غزہ واپس آئیں اور حماس کے تنظیمی ڈھانچے میں شامل ہو گئیں۔