یہ حادثہ ضلع کے آلہ گڈہ کے پیرویاپلی کی قومی شاہراہ نمبر44کے قریب قومی شاہراہ نمبر40پر کل شب اُس وقت پیش آیاجب لاری کے ڈرائیورنے اس کا توازن کھودیا اوریہ لاری، پرائیویٹ ٹراویلس کی بس سے ٹکراگئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع نندیال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اورتقریبا 15افرادزخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے آلہ گڈہ کے پیرویاپلی کی قومی شاہراہ نمبر44کے قریب قومی شاہراہ نمبر40پر کل شب اُس وقت پیش آیاجب لاری کے ڈرائیورنے اس کا توازن کھودیا اوریہ لاری، پرائیویٹ ٹراویلس کی بس سے ٹکراگئی۔
مہلوکین کی شناخت پوڈیچری کے رہنے والے بدری ناتھ اورہریتا کے طورپر کی گئی ہے۔
حادثہ کے وقت بس میں 35مسافرین سوارتھے۔زخمیوں کو علاج کیلئے آلہ گڈہ اورنندیال کے سرکاری اسپتالوں کو منتقل کیاگیا۔