بی جے پی کو آلئے شیام جی کی خدمات سے استفادہ کرنے راجہ سنگھ کا مشورہ

[]




حیدرآباد: حلقہ گوشہ محل کے بی جے پی سے معطل شدہ رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کے امکانات کو روشن کرنے کیلئے آر ایس ایس سے وابستہ آلئے شیام جی کی خدمات سے استفادہ کرنا ضروری ہے۔

آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے کہا کہ سابق رکن پارلیمنٹ آلئے نریندر کے بھائی آلئے شیام جی کی خدمات سے استفادہ سے بی جے پی کی قسمت بدل جائے گی اور ہر طرف بی جے پی کا پرچم لہرائے گا۔

انہوں نے پارٹی کے ریاستی صدر جی کشن ریڈی اور دیگر سینئر قائدین کو آلئے شیام جی کو پارٹی سے وابستہ کرنے کوشش کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جی کشن ریڈی، بنڈی سنجے، ڈاکٹر کے لکشمن اور ڈی اروند کو اس سلسلہ میں پارٹی ہائی کمان سے بات کرتے ہوئے انہیں راضی کرانا چاہئے۔

سنگھ کا اچانک شیام جی کے متعلق تبصرہ نہ صرف بی جے پی بلکہ سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن گیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *