ٹینس کو الوداع کہنے کا کوئی ارادہ نہیں: وینس ولیمس

[]




نئی دہلی: دنیا کی سابق نمبر ایک ٹینس کھلاڑی وینس ولیمس نے کہا ہے کہ فی الحال ان کا ٹینس کو الوداع کہنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ اگلے سال مارچ میں ہونے والے مقابلے میں واپسی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

وینس ولیمس نے Tennis.com کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ اگلے موسم بہار میں واپسی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یو ایس اوپن کے لیے فٹ ہونے کی پوری کوشش کی۔ میں فارم میں نہیں ہوں اس لیے اب واپس آنے تک آرام کر رہی ہوں۔ میں مارچ کے مقابلے کو ہدف بنا رہی ہوں جب ٹورنامنٹ میں واپس لوٹوں گی، اس لیے میرا ارادہ یہ ہے کہ یو ایس اوپن ٹورنامنٹ میں واپس لوٹوں گی۔

واضح رہے کہ وینس ولیمس نے ومبلڈن میں شکست کے بعد تین میج کھیلے۔ وہ مونٹریال میں پہلے راؤنڈ میں ہار گئی تھیں، اور سنسناٹی میں ابتدائی راؤنڈ میں ویرونیکا کوڈرمیٹووا کو شکست دی تھی۔

ولیمس نے 2023 میں سات ایونٹس کھیلے۔ آکلینڈ میں ASB کلاسک میں چوٹ لگنے سے تقریباً چھ ماہ تک اس کے شیڈیول میں خلل پڑا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *