الجزائر نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کھیل، ثقافتی سرگرمیاں ملتوی کرنے کا اعلان کیا

[]

الجزائر کی وزارت ثقافت اور فنون نے ملک بھر میں تمام ثقافتی سرگرمیوں کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا، بشمول انابا فلم فیسٹیول جو 3-9 نومبر کو ہونا تھا

غزہ کی حملہ کی بعد کی تصویر
غزہ کی حملہ کی بعد کی تصویر
user

الجزائر نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں اور ناکہ بندی کے شکار فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے حکومت کے زیر اہتمام تمام کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کو معطل کر دیا ہے۔

الجزائر کی وزارت امور نوجوانان اور کھیل نے یہ فیصلہ “فلسطینی عوام کی حمایت” اور “غزہ کی پٹی میں متاثرین کے احترام میں” کیا ہے۔مزید برآں، ملک کی وزارت ثقافت اور فنون نے ملک بھر میں تمام ثقافتی سرگرمیوں کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا، بشمول انابا فلم فیسٹیول جو 3-9 نومبر کو ہونا تھا۔

7 اکتوبر کو فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے غزہ کی پٹی سے ملحقہ اسرائیلی فوجی اہداف اور قصبوں پر راکٹ فائر کرکے اچانک حملہ کیا، جس کے بعد غزہ پر جارحانہ اسرائیلی فضائی حملے کا سلسلہ جاری ہے۔اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع میں دونوں طرف سے 4000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *