علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی 300 طالبات، سمیت غذا سے متاثر

[]

علی گڑھ (اترپردیش): علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کی 300 طالبات کو چہارشنبہ کے دن دواخانہ لے جایا گیا۔ کل رات ہاسٹل میں کھانا کھانے کے بعد ان میں سمیت غذا کی علامات ظاہر ہونے لگی تھیں۔

دوپہر تک لگ بھگ سبھی طالبات کو یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا۔

دواخانہ کے چیف سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حارث منظور خان نے بتایا کہ لڑکیاں صبح سے آنے لگی تھیں اور ہم نے تقریباً 300 لڑکیوں کا علاج کیا۔ افاقہ ہونے پر انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

ہم نے تمام لڑکیوں کی صحت پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ یہ لڑکیاں بیگم عزیزالنساء ہال میں رہتی ہیں۔ بیگم عزیز النساء ہال اے ایم یو کی ویمنس ہاسٹل ہے جس میں 1500 طالبات کی گنجائش ہے۔

ضلع حکام نے اپنے عہدیدار بھیج دیئے تاکہ ہاسٹل کے ڈائننگ ہال اور کچن سے غذا کے نمونے لئے جائیں۔ اے ایم یو کے ترجمان نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ معاملہ کی تحقیقات کے لئے سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *