
گجرات اے ٹی ایس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ملک میں بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام بناتے ہوئے آئی ایس آئی ایس سے تعلق رکھنے والے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے
گجرات اینٹی ٹیررزم اسکواڈ حکام کے مطابق، کارروائی کے دوران تین مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن کے بین الاقوامی تنظیم داعش سے روابط پائے گئے۔
اے ٹی ایس کے عہدیداروں نے بتایا کہ ان پر ہتھیاروں کی سپلائی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ان افراد پر گزشتہ ایک سال سے خفیہ نگرانی جاری تھی، اور یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ ملک کے مختلف علاقوں میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے
۔ حکام نے بتایا کہ گرفتار شدگان ہتھیاروں کی ترسیل کے مقصد سے گجرات پہنچے تھے۔ تینوں مشتبہ افراد دو الگ الگ دہشت گرد ماڈیولز سے وابستہ بتائے گئے ہیں۔
